ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ میں جاسوسی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے:ملک ارجن کھرگے

پارلیمنٹ میں جاسوسی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے:ملک ارجن کھرگے

Mon, 26 Jul 2021 23:56:53    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے۔

مسٹر کھرگے نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے لیکن اس سے پہلے پارلیمنٹ میں اس پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے رول 167 کے تحت پہلے چیئرمین سے اور بعد میں ڈپٹی چیئرمین کے ذریعہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوال اور وقفہ صفر اور دیگر تمام کارروائیوں کو ملتوی کرکے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرنی چاہئے۔

مسٹر کھرگے نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے اور بحث کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے۔


Share: